٢٦ صفر - ١٤٣٦(19 December, 2014)

امریکا نے پاکستان میں جاسوسی کیلئے مہنگا ترین نظام بنایا،امریکی اخبار

امریکا کے انتہائی خفیہ دستاویز بلیک بجٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان پر نظر رکھنے کیلئے بہت زیادہ رقم خرچ کی اور جاسوسی نظام بھی وسیع کیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق بلیک بجٹ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں جاسوسی کیلئے مہنگا ترین نظام بنایا۔ لیکن اسامہ بن لادن کی موت اور القاعدہ کی کمر ٹوٹنے کے بعد اب بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی توجہ دیگر خطرات کی طرف مبذول کرلیں گی۔ دستاویز کے مطابق قومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں کسی بھی ملک سے زیادہ جانچ پڑتال پاکستان کی ہو ئی ۔ پاکستان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے نئے سیل بھی بنائے گئے۔ پاکستا ن کی ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی سے متعلق بھی امریکا کو سخت تحفظات تھے جس کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق امریکا کے بجٹ سیکشن نے دنیا کو2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے ، ان میں پاکستان ایک طرف اور باقی دنیا دوسری طرف ہے۔